چیئرمین سینٹ انتخاب:گیلانی نے انٹراکورٹ اپیل دائرکردی

اسلام آباد: سینیٹ میں حزب اختلاف کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق عدالت کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے یوسف رضا گیلانی کی وہ درخواست مسترد کردی تھی جس پر اپوزیشن لیڈر نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائک ، جاوید اقبال وینس اور بیرسٹر عمر شیخ کے توسط سے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔یوسف رضا گیلانی نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پریذائیڈنگ آفیسر کے 7 ووٹ مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔