نیو یارک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے فوربس میگزین کی سالانہ ارب پتیوں کی فہرست میں چوتھے سال سرفہرست رہے۔ فوربز کی جانب سے جاری فہرست میں 2755ارب پتی افرادشامل ہیں۔ فوربز کے مطابق اس سال ان ارب پتیوں کی کل دولت 13.1 کھرب ڈالر ہے جو گذشتہ سال 8 ٹریلین ڈالر تھی۔ فوربس کے چیف کنٹینٹ آفیسر رینڈل لین نے رائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: کار ساز کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں ، اس کے بعد لگژری سامان کی فرم لوئس ووٹن کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ ارنولٹ ہیں۔ چوتھے نمبر پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور پانچویں نمبر پر فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ہیں۔ اس سال کی فہرست میں 493 نئے آنے والے افراد شامل ہیں ، جن میں وہٹنی وولفرڈ ، ڈیٹنگ ایپ بمبل کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔
امیر اور بھی زیادہ امیر ہوگئے



















