پیپلز پارٹی نے اتحاد توڑا ‘جواب دینا ہو گا‘شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اتحاد توڑ دیا ہے اور اس کا جواب اسے دینا پڑے گا۔ ایل این جی ریفرنس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ خود احتساب کا ادارہ جوابدہ ہے۔حکومت کے پاس نیب کے چیئرمین کی ویڈیوز ہیں اور اسے بلیک میل کیا جارہا ہے ، نیب ملکی سیاست کو تباہ کرنے کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے ،ن لیگ کے رہنماءنے یہ بھی کہا کہ نیب کا سرکس جاری رہے گا اور یہ بہت پرانی بات ہے اس کا مقصد سیاستدانوں کو نشانہ بنانا ہے ، ملک یا نیب دونوں میں ایک سے چلائیں ۔