نیب کیسز‘ گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے‘مریم نواز

لاہور:نائب صدر ن لیگ مرےم نواز نے شوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالت میں جواب جمع کرادیا۔نائب صدر ن لیگ کی جانب سے جواب میں کہاگیا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں 14ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا ، چےئرمےن نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی، نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے۔جواب میں مزید کہا کہ 48روز تک جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب نے تفصیلی تحقیقات کیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب کو تمام اثاثوں کی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، نیب سمیت دیگر اداروں کی خود مختاری پر یقین رکھتی ہوں۔عدالت عالیہ نیب درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرے۔