اسلام آباد:این اے75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں قوائد و ضوابط سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا جب کہ ای سی پی نے مرکزی رہنماءن لیگ اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو حلقے کا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔الیکشن کمیشن نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق سیاسی رہنماو¿ں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حلقہ کے ضمنی انتخاب میں مختلف انداز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی حلقے کا دورہ یا انتخابی عمل میں شامل ہونے سے گریز کریں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی عومی عہدہ رکھنے والا یا مشیر حلقے کا دورہ نہ کرے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی ہوگی۔ای سی پی نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کو بھی علیحدہ خط لکھا تھا جس میں انہیں حلقے کا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن خط کے باوجود حمزہ شہباز نے ڈسکہ کے علاقے کا دورہ کیا۔
این اے75‘الیکشن کمیشن کاتمام سیاسی جماعتوں کوخط



















