لندن:پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان سے متعلق برطانوی حکومت کے فیصلے کو امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔پاکستان کے ریڈ لسٹ میں شامل ہونے کے بعد برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک روب کو ایک برطانوی پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ایک خط لکھا۔ ناز شاہ نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کے بجائے بھارت ، جرمنی اور فرانس میں زیادہ اموات ہو رہی ہیں لیکن ان ممالک کی بجائے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں کیوں ڈالا گیا ، ایسا لگتا ہے کہ بورس حکومت کورونا پر سیاست کھیل رہی ہے۔
پاکستان پرسفری پابند ی امتیازی سلوک‘برطانوی رکن پارلیمنٹ



















