ٹک ٹاک پر پابندی ختم‘ایسے فیصلے کرتے ہوئے محتاط رہناچاہیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹِک ٹاک پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو اپنی سرمایہ کاری کا مرکز بناسکیں۔