روس میں جانوروں کیلئے دنیاکی پہلی کوروناویکسین تیار

ماسکو:روس کا کہنا ہے کہ اس نے جانوروں کے لئے دنیا کی پہلی کورونا وائرس ویکسین رجسٹر کرلی ہے۔ ایجنسی کے نگراں کار روزلخوزناڈزور نے ایک بیان میں کہا ، "ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع ہوسکتی ہے۔" پچھلے سال اکتوبر میں دوسرے جانوروں پر اس کا تجربہ کیا گیا تھا اور یہ کارگر ثابت ہوا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اس قدام سے وائرس کے شکل بدلنے کے عمل کوروکاجاسکے گا۔