جنوبی وزیرستان ،لکی مروت میں دھماکے،اہلکاروں سمیت 4افراد شہید


پشاور،لکی مروت:(بیورورپورٹ)جنوبی وزیرستان ،لکی مروت میں دھماکے،اہلکاروں سمیت 4افراد شہید ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا رستم بازار میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار نشانہ بنے ،ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق دھماکے میں 5 اہلکاروں سمیت18 شہری زخمی بھی ہوئے ،بارود سپر مارکیٹ میں گیٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بیٹری شاپ میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق لکی مروت میں دھماکہ آئی ای ڈی یا کواڈ کاپٹر ہو سکتا ہے ،واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی ،دھماکہ پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان کے بھائی کی بیٹری شاپ میں ہوا، دھماکے میں شعیب خان سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے تھے تاہم شعیب خان اور دوسرے زخمی فرقان خان ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔