پٹرول پمپوں پر شہریوں کی لمبی قطاریں، کوٹہ سسٹم پر نظرثانی کا مطالبہ

لاہور(سروے رپورٹ: نعےم جاوےد/ عکاسی: شاہنواز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور کوٹہ سسٹم میں کمی کے باعث شہر بھر کے پٹرول پمپس پر صورتحال غیر معمولی دیکھی جا رہی تھی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کئے گئے روزنامہ ”مشرق“ لاہور سروے کے دوران معلوم ہوا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہری بڑی تعداد میں پٹرول پمپس کا رخ کر رہے ہیں۔ بعض پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ قیمتوں میں مزید اضافہ یا سپلائی میں کمی ہو سکتی ہے جس کے باعث وہ پہلے سے پٹرول خرید کر محفوظ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پٹرول پمپس مالکان کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے سپلائی کو کوٹہ سسٹم کے تحت محدود کیا جا رہا ہے۔ ایک پٹرول پمپ مالک نے بتایا کہ پہلے انہیں روزانہ 20 سے 25 ہزار لیٹر پٹرول فراہم کیا جاتا تھا تاہم حالیہ دنوں میں یہ مقدار کم ہو کر تقریباً 12 سے 15 ہزار لیٹر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلب میں اضافے کے مقابلے میں سپلائی کم ہونے سے پٹرول پمپس پر دباو¿ بڑھ گیا ہے۔ پٹرول پمپس مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے مطابق اگر کوٹہ سسٹم میں کمی برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں شہر کے کئی پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ پٹرول پمپس کو مناسب مقدار میں سپلائی یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہریوں نے بھی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی کی محدود صورتحال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے شدےد غم غصے کا اظہار کےا۔ انکا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی شدید دباو میں ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٹرانسپورٹ اخراجات اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ اگر پٹرول مہنگا ہوگا تو اس کے اثرات روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں پر پڑیں گے، مہنگائی کا طوفان آئیگا۔ گلبرگ کے رہائشی جاوےد اقبال کے کہا کہ اگر لےوی ختم کر دی جائے تو پٹرول 200روپے لےٹر ہوجائیگا ۔سروے کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ بعض پٹرول پمپس پر شہریوں کو محدود مقدار میں پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو پٹرول فراہم کیا جا سکے۔ تاہم کئی مقامات پر سپلائی ختم ہونے کے باعث پٹرول پمپس عارضی طور پر بند بھی کئے گئے۔پٹرول پمپس مالکان ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹہ سسٹم پر نظرثانی کی جائے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت دی جائے کہ وہ پٹرول پمپس کو مناسب مقدار میں سپلائی فراہم کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں پٹرول کی قلت کے خدشات مزید بڑھ سکتے ہیں۔