پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے برآمدات رک گئیں

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے برآمدات رک گئیں۔ پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرمینلز نے خلیجی ممالک کیلئے ایکسپورٹ مال لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ٹرمینل حکام کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز کو ڈیمرج سے بچانے کیلئے قدم لیا ہے۔

کلیئرنگ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کیلئے ہوائی راستے سے بھی ایکسپورٹ معطل ہو گئی ہے۔