اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) آپریشن غضب للحق تیز، خوست ایمونیشن ڈپو اور ڈرون سٹوریج سائٹ کو تباہ کردیا گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، پاک افواج نے مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا خوست میں ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا،پاک افواج کی مو¿ثر جوابی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون سٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا،پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو موثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پربلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے،دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں،سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عطا تارڑ نے کہا آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 435 خوارج ہلاک 630 زخمی ہوئے، طالبان رجیم کی 188 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دیں، 31 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا، کارروائی کے دوران دشمن کے 188 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں جبکہ افغانستان کے 51 مختلف مقامات پر موثر فضائی حملے کئے گئے۔
افغان طالبان رجیم کیخلاف پاک فوج کی منہ توڑ کارروائی، ایمونیشن ڈپو، ڈرون سٹوریج سائٹ تباہ



















