حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے بلنگ پرمنتقلی کی پالیسی پر عملدرآمد روکدیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے نیٹ میٹرنگ پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا نیٹ میٹرنگ سے بلنگ پرمنتقلی کی پالیسی پر عملدرآمد روکدیا ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاپورے ملک میں صرف 4 لاکھ 66 ہزار صارفین نیٹ میٹرنگ پر ہیں ،صارفین اپنے سرمائے پر ایک سال میں 50 فیصد منافع کمارہے ، 5کی بجلی بنا کر گرڈ کو 27 روپے کی دے رہے ہیں،حکومت اسی شرح سے نیٹ میٹرنگ سے بجلی خریدتی رہی تو گرڈ کے باقی 90 فیصد صارفین کےلئے کی قیمت 2 سے اڑھائی روپے بڑھ جائے گی۔
وزیر توانائی نے کہا نیٹ بلنگ پر آنے سے 4 لاکھ صارفین کا منافع 37فیصد پر آجائےگا ،گرڈ کے باقی صارفین کیلئے بجلی ایک سے ڈیڑھ روپے سستے ہوگی، کسی کا نقصان نہیں ہوگا، نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر پڑےگا،سولر ملک کے پوش علاقوں میں لگایا گیا ، نیٹ میٹرنگ سے اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے۔
اویس لغاری نے کہا ایک سال کے اندر 780 ارب گردشی قرضہ کم کیا ، وزیراعظم کے ایک رشتے دار کی آئی پی پی سے بھی 100ارب کی کٹوتی کی گئی، شہباز شریف کی حکومت نے جو کیا وہ کوئی نہیں کرسکا۔



















