سکیورٹی خدشات،بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس پھر معطل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس پھر معطل کردی گئی۔

حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ،چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین منسوخ کردی،فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔