کوئٹہ،بنو ں:(بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی کا پشین میں آپریشن،10دہشتگرد جہنم واصل، 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔
وزیراعلیٰ کے سیاسی اور میڈیا امور کے معاون شاہد رند اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کارروائی کے دوران راکٹ لانچرز، کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا،مزید ملوث افراد کےخلاف بھی کارروائی ہوگی،کارروائی سے پہلے سرنڈر کرنے کا پیغام پہنچایا ،سرنڈر نہ کرنے پر مقابلہ ہوا،لوگوں کو مارنے کا کوئی شوق نہیں۔
شاہد رند نے کہا وزیراعلیٰ کی دہشتگردوں ،سہولت کاروں کےلئے تنبیہ ہے ،سیاسی دباو کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
علاوہ ازیں لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں واقع تختی خیل پولیس چوکی پر رات کی تاریکی میں15 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا،پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے،ڈی پی او لکی مروت نذیر خان نے کہا پولیس فتنہ الخوارج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور فوری جوابی کارروائیاں واضح مثال ہیں، پولیس امن دشمن عناصر کےخلاف پوری قوت کےساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔
پشین میں سی ٹی ڈی کاآپریشن، 10دہشتگرد جہنم واصل، 10 اہلکار زخمی



















