اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمات میں تاخیر پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا،ایف آئی اے مقدمات میں سزاوں پرعملدرآمد کیلئے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دےدی گئیں، ٹیمیںعدالتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات میں سزاوں پر عملدرآمدکےلئے اقدامات کریں گی۔
حکام کے مطابق ٹیموں کا مقصد سزاوں پر عملدرآمد کے عمل کو موثر، شفاف ، بروقت یقینی بنانا ہے،دونوں ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر لا کی سربراہی میں کام کریں گی ،ٹیموں میں انسپکٹر لیول کے افسر بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے مقدمات میں سزاوں پرعملدرآمد کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل



















