خیبر پختونخوا میں حکومت نہیں کرنے دی جا رہی،اسد قیصر


صوابی: (بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں حکومت نہیں کرنے دی جا رہی،ملک میں ڈنڈے کی حکومت ،ظلم و ڈنڈے کانظام نامنظور،صوبے کا وزیر اعلیٰ اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتا، جیل مینول و قانون کے مطابق ملاقات کا حق ملنا چاہیے۔

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ظلم صرف عمران خان نہیں ،پوری قوم کےساتھ ہو رہا ہے،ووٹ کا حق چھینا گیا،ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ کے حق کو پامال کیا،،الیکشن کمیشن ،عدالتیں مفلوج ،کہاں جائیں؟،ووٹ کسی اور کو پڑا اور رکن کوئی اور بن گیا،جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا۔