پاکستان ،ایشیائی ترقیاتی بینک میں 730 ملین ڈالر کے 2اہم منصوبوں پر دستخط
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،ایشیائی ترقیاتی بینک میں 730ملین ڈالر کے 2 اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور نے کہا سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبہ، سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام شامل ہے،پاورٹرانسمیشن منصوبہ پن بجلی سے 2300میگاواٹ کی قابل اعتماد ترسیل ممکن بنائے گا،سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام کی مالیت 400 ملین ڈالر ہے۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا سرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر موثر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔
اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے حکومت کے مضبوط عزم کو سراہتے ہوئے کہاسرکاری ملکیتی اداروں کی اصلاحات کا پروگرام حکومتی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرےگا۔



















