فوجی فرٹیلائزر پی آئی اے خریدنے والے عارف حبیب کنسورشیم میں شامل


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فوجی فرٹیلائزر پی آئی اے خریدنے والے عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ بن گئی۔

اعلامیے کے مطابق پارٹنرشپ ایئرلائن کی مالی مدد و کارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی،کنسورشیم نے 135 ارب کی سب سے زیادہ بولی سے قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ، فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم کےساتھ انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی،زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب کی سرمایہ کاری ہوگی۔