ایک لاکھ 74 ہزار مزید نان فائلرز کی نئی فہرست تیار
اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،سٹاف رپورٹر)ایف بی آر نے ایک لاکھ 74 ہزار مزید نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی،گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔
شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس ارسال کردئیے گئے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہانان فائلرز دستاویزات کےساتھ 3 سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔
دریں اثنا ایف بی آر نے ان لینڈریونیو سروس کے ملازمین و افسروں کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ کردیں،تمام ٹیکس دفاتر27سے31دسمبرتک ٹیکس کولیکشن کے پیش نظر کھلے رہیں گے۔



















