ایم ایل ون منصوبہ، اے ڈی بی نے تعاون کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایم ایل ون منصوبے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل لیہ گوتیرز نے ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی،سٹریٹجک اہمیت کے حامل منصوبے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن ،مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
حنیف عباسی نے کہاایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کی معاشی و جغرافیائی شہ رگ ،انفراسٹرکچر کی موجودہ حالت و بڑھتی طلب کے پیش نظر ٹریک کی فوری اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل نے منصوبے کی تیاری اور اب تک کی پیشرفت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی و مالیاتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



















