لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا، قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی، دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی،فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کےساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے، لاہور سے گرفتار” را“ کے دہشت گردوں میں دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار، عثمان سرفراز جبکہ فیصل اباد سے دانش کو پکڑا گیا، بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا میں ”را“ آپریٹ کر رہی تھی، کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا، دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی” را“ سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کےخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم 7، ڈیٹونیٹر 2، حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ، موبائل نقدی اور اسلحہ برآمد کیاگیا۔
پنجاب تباہی سے بچ گیا، ”را “ کے12 دہشت گرد گرفتار



















