سائبر سکیورٹی انفراسٹرکچر کا جامع آڈٹ کرانے کا فیصلہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مصنوعی ذہانت کے دور میں سائبرحملوں ،ڈیٹا چوری کے خطرات سے نمٹنے کےلئے وزارت آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی انفرا سٹرکچر کے جامع آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی 2021 پر نظرثانی کی جائےگی، قومی ڈھانچے کےلئے نیا فریم ورک بنے گا،گلوبل انڈیکس میں پاکستان کی موجودہ رینکنگ بہتر بنانے کےلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق نیشنل سائبرسکیورٹی پالیسی میں عالمی معیارات کے مطابق اہم تبدیلیاں کی جائیں گی، سرکاری و نجی اداروں کے موجودہ سکیورٹی انفرا سٹرکچر ، پیکا ایکٹ سمیت دیگر سائبر سکیورٹی قوانین کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔