اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان، ایران نے آئی ٹی آئی (اسلام آبادتہران استنبول) ٹرین بحال کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے دونوں ممالک کے مابین مثبت تعاون اور حمایت پر اظہار تشکر کیا،فریقین نے ITI ٹرین رواںسال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا، پاکستان–ایران تجارت میں اضافے ، باہمی درآمدات و برآمدات بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیر ریلوے نے کہا تجارت میں اضافہ ریلوے ریونیو اور ملکی معیشت کےلئے مفید ہوگا، وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق علاقائی روابط کا فروغ اور خطے کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا ترجیح ہے۔
ایرانی سفیر نے وزیر ریلوے کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی،وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ایران میں زیارات کی سعادت حاصل کرنا میرے لیے باعث شرف ہوگا،ایرانی ریلوے نظام کا جائزہ لینا بھی ایجنڈا کا حصہ ہوگا۔
پاکستان، ایران کا آئی ٹی آئی (اسلام آبادتہران استنبول) ٹرین بحال کرنے پر اتفاق



















