بجلی شعبے میں شکایات کے اندراج کےلئے ہیلپ لائن کا افتتاح


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاور سیکٹر میں جدت کی جانب ایک اور قدم ،وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی شعبے میں مسائل کے حل کےلئے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا۔

ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات فری درج کرانے کی سہولت ہوگی،صارفین 7مختلف زبانوں میں شکایات درج کراسکیں گے،شکایت کاازالہ ہونے پر متعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائےگی،ازالہ نہ ہونے پر شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائےگی۔

اویس لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سسٹم کے تحت شکایات سامنے آئیں گی،پاور سیکٹر میں خود احتسابی ہوگی، وزیراعظم، فیلڈ مارشل ،حکومتیں شامل حال نہ ہوتیں تو بہت کچھ حاصل نہ کرپاتے، ایک ایک نااہلی سامنے آئےگی ،ذمہ داری کے بعد کچھ اقدامات کرنا ہوں گے،وزارت توانائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے جب تک خود کو ایکسپوز نہیں کریں گے خود احتسابی نہیں ہو سکتی۔