مہنگائی نے پھر اڑان بھرلی ،14اشیا کے نرخ بڑھ گئے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی نے پھر اڑان بھر لی،حالیہ ہفتے کے دوران 0.73 فیصد اضافہ ،سالانہ بنیاد پر شرح4.32 فیصد تک جاپہنچی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 14اشیا مہنگی، 12 سستی، 25کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونےوالی اشیا میں دال مونگ، گھی، کوکنگ آئل ،خشک دودھ ،چینی، گڑ، بیف، بجلی، ایل پی جی، سگریٹ ،لکڑی ودیگر شامل ہیں۔

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 220 روپے کلو تک چینی خریدنے پرمجبور ہیں،ایک ہفتے کے دوران شہرقائد میںچینی کی قیمت 20 روپے کلو بڑھی،حیدرآباد 215 ،کوئٹہ 216 ،خضدار210 ،لاڑکانہ 205 ،اسلام آباد190اورپنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے کلو ہے۔