علامہ خادم رضوی کا سالانہ عرس روکنے کیلئے لاہور پولیس اِن ایکشن، متعدد کارکن گرفتار

لاہور(مرزا ندیم بیگ)نوانکوٹ کے علاقہ میں علامہ خادم رضوی کے سالانہ عرس کو روکنے کیلئے پولیس ان ایکشن، خاص کر ملت پارک اور نوانکوٹ پولیس نے متعدد افراد کو پکڑ کر حوالات بند کر دیا۔ اس کے علاوہ جو چوک یتیم خانہ مدرسے کے قریب سے گذرتا ہے یا وہاں کوئی دکاندار یا ملازم ہے خاص کر جن افراد نے داڑھی رکھی ہوئی تھی شبہ میں پکڑ کر ان سے تفتیش کے لئے تھانہ لے آئے اس کے علاوہ اپنے علاقہ میں جس پر شبہ ہوتا ہے اسے روک کر شناختی کارڈ چیک کر رہے ہیں پکڑے جانے والوں کے پیچھے سیاسی شخصیات سفارش کے لئے تھانوں میں چکر لگاتے رہے اس بارے میں مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ جب سے ٹی ایل پی والوں نے احتجاجی ریلی نکالی تھی اس کے بعد سے اب تک ایک تو اس کے مدرسہ کے باہر سخت سکیورٹی تعینات کی گئی ہے دوسرا وہ جگہ رکاوٹیں رکھ کر بند کر رکھی ہے پہلے بھی وہاں قریب واقع دکانداروں اور ملازمت کرنے والوں کو روک کر تفتیش کرتے رہے تھے اب وہاں ان کی کوئی ایسی سرگرمیاں نہیں ہیں لیکن اب خادم رضوی کا عرس پر ان کو شک ہے کہ شائد ٹی ایل پی والے عرس منانے کے لئے کچھ کریں اس بنا پر پولیس کی بھاری نفری وہاں تعینات کی گئی ہے اور ساتھ پکڑ دھکڑ بھی شروع کر دی گئی ہے ایک روز قبل بھی مین روڈ پر جن دکانوں پر داڑھی والے موجود تھے پولیس ان کو شبہ میں پکڑ کر تھانوں میں لے گئی اس حلقہ میں الیکشن بھی ایم این اے کے ہونے والے ہیں جس پر مقامی سیاسی بڑی شخصیات اور ان کے عزیزواقارب تھانوں میں ووٹرز کے چکر میں چکر لگاتے رہے تھانہ ملت پارک کے ایک پولیس ملازم نے بتایا کہ یہاں کی دو بڑی سیاسی شخصیات جو ٹی ایل پی کے شبہ میں افراد پکڑے گئے ان کے پیچھے تھانہ میں آئے ہوئے ہیں اس کے علاوہ دوسرے علاقہ سے بھی ایک بڑی سیاسی شخصیت کا عزیز بھی آیا تھا ،مقامی لوگوں کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سے التجا ہے کہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے جائیں کہ وہ ہر داڑھی والے کو ٹی ایل پی کا ممبر سمجھ کر پکڑ دھکڑ نہ کریں پہلے اس بارے کنفرم کر لیں اگر وہ ان کا حصہ ہو تو ٹھیک ہے باقی دوسروں کو اس طرح ذلیل و خوار نہ کیا جائے کیونکہ ان کے پیچھے پھر پوری فیملی کو پریشانی کا سامنا اٹھانا پڑتا ہے۔