شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ5خوراج جہنم واصل
راولپنڈی،اسلام آباد،بنوں:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ5خوراج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا،آپریشن تیز کردیا۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کہا عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،بہادر فورسز نے ایک بار پھر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،انتہاپسندی و دہشتگردی کےخلاف قومی اتفاق رائے میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کریں گے،پاک سرزمین کو جلد ہر خارجی کے شر سے پاک کر دیا جائے گا۔



















