پٹرول 2.43، ڈیزل3.02 روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد: ( ) حکومت نے 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول 2 روپے 43 پیسے ، ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے ، ڈیزل کی فی لٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لٹر ہوگئی۔