ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں 16نومبر کو پاک بھارت ٹاکرا

دبئی(مشرق نیوز)ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں 16نومبر کو پاک بھارت ٹاکرا،اے سی سی نے باضابطہ طور پر ایشیا کپ رائزنگ سٹارز چیمپئن شپ 2025 (جسے پہلے ایمرجنگ ایشیا کپ کہا جاتا تھا) کا شیڈول و گروپس کا اعلان کر دیا ۔

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز چیمپئن شپ 14 سے 23 نومبر تک دوحہ میں ہوگی،ایونٹ ٹی 20فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے،8 ٹیمیں حصہ لیں گی ،پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات ، عمان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

گروپ اے میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان ، ہانگ کانگ شامل ہیں ،گروپ بی میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیمیں ہوں گی۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں مہم کا آغاز 14 نومبر کو عمان کے خلاف کرے گا ،ایونٹ کا سب سے اہم میچ 16 نومبر کو بھارت کیخلاف کھیلا جائے گا،ایونٹ کے سیمی فائنل میچز 21 ،فائنل 23 نومبر کو ہوگا۔