ویمنز ورلڈ کپ، بھارت کی آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں رسائی

ممبئی(مشرق نیوز)ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 338رنز کابڑا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا، بھارتی ٹیم نے ہدف 39ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،بھارت کی جانب سے جمائما روڈریگز نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز سکور کیے۔

فائنل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔