این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کرپشن کیس میں گرفتار


لاہور: (کرائم رپورٹر) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے،ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان کو ایف آئی اے لاہور نے باضابطہ گرفتارکرلیا۔

عثمان کو کرپشن واختیارات کے ناجائز استعمال کیس میں گرفتار کیا گیا ،عثمان نے اپنے تحریری بیان میں کہا ساتھیوں کے خلاف انکوائری چل رہی تھی، انکوائری کے خوف سے چھپا رہا،مجھے کسی نے اغوا کیا نہ ہی کسی کی حراست میں تھا۔