اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی وتعمیر نو کیلئے امپورٹڈ لگژری آئٹمزپر فلڈ لیوی لگانے پر غورشروع کردیا، فلڈ لیوی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی تجویز دےدی گئی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی کی سال پہلی سہ ماہی ایف بی آر کو 198ارب کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہوا ،آئی ایم ایف نے حالیہ مذاکرات میں ریونیو بڑھانے پر زور دیا ،حکومت نے فیصلہ کیا پاکستان سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو کیلئے نئے قرضے نہیں لے گا ،مقامی فنڈز استعمال کئے جائیں گے،متاثرہ علاقوں کی تعمیر نوکیلئے تاحال بین الاقوامی امداد کی اپیل بھی نہیں کی گئی،فلڈ لیوی کا مقصد سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے فنڈز فراہم کرنا ہے۔
امپورٹڈلگژری آئٹمز پر فلڈ لیوی لگانے پرغورشروع



















