لاہور:(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنےوالے کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق ملزم معاویہ نے عوام کو فیک نیوز کے ذریعے سکیورٹی اداروں اور حکومت کےخلاف اکسانے کی کوشش کی،سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس غلط خبریں پھیلائیں،ملزم کی غلط ویڈیوز سے شہروں کا امن خراب ہوا ،عوام میں بے چینی پیدا کی گئی۔
عمران کشور نے کہا ملزم کے موبائل سے پروپیگنڈے پر مشتمل ویڈیوز برآمد کرلیں،شیخوپورہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنےوالا کالعدم ٹی ایل پی کا رہنما گرفتار



















