5 برس بعد PIA پرواز کامانچسٹر پہنچنے پر پرتپاک استقبال

اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)5 برس بعد PIA پرواز کا مانچسٹر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

قومی ایئر لائن کی فلائٹ پی کے 701 5 سال اور 3ماہ بعد مانچسٹر ایئرپورٹ لینڈ ہوئی تو طیارے اور مسافروں کو خوش آمدید کہنے والوں کا تانتا بندھارہا۔

،ایئر پورٹ پر موجود افراد میں پاکستانی قونصلر جنرل اور مسافروں کے عزیز و اقارب کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران، مقامی بزنس کمیونٹی اور پاکستانی نزاد برطانوی شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی،قومی ایئر لائن کی فلائٹ مانچسٹر پہنچی تو پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے مانچسٹر ایئر پورٹ گونج اٹھا۔