لاہور (مشرق نیوز) سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل الیون میں دو نئی ٹیموں کو لارہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نئی فرنچائزٹیموں کی فروخت کا کام نومبر میں شروع ہو جائے گا، نئی فرنچائز ٹیموں کو حاصل کرنے کیلئے سخت مقابلے کی توقع ہے۔
سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 2016 میں ہوا، پی سی ایل کا بنیادی مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان واپس لانا تھا، پی ایس ایل کا مقصد پاکستان کرکٹ کا اپنے ٹانگوں پر کھڑا کرنا تھا۔ سی ای او پی ایس ایل نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز پہلے روز سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں سٹیک ہولڈرز نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا، سب نے مل کر کوشش کی ہے پی ایس ایل کو کامیاب بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ویلیوایشن کا کام جاری ہے، فرنچائز کی جانب سے ڈیٹا موصول نہ ہونے پر ویلیوایشن کا کام تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، امید ہے اکتوبر کے آخر تک ویلیوایشن کی رپورٹ ہمیں مل جائے گی۔
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل، فروخت نومبر میں شروع ہوگی: سلمان نصیر



















