ضمانتی مچلکے ضبط ،علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
راولپنڈی :(بیورورپورٹ) عدالت نے علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس پرسماعت کی، عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے سٹی پولیس افسر کو وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کی ہدایت کر دی،علیمہ خان کے ضامن شریف کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
ادھر انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزموں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی،عدالت نے حکم دیا آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی ،تمام ملزم پیش ہوں۔



















