اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان امریکہ سمیت 20ممالک کو گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا، وزیر خزانہ اورنگزیب نے تفصیلات پر مبنی تحریری رپورٹ سینٹ میں پیش کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیاپاکستان نے 2022 سے اب تک 434 گاڑیاں برآمد کیں،تیار گاڑیوں کی برآمد سے ایک ارب 41 کروڑ حاصل ہوئے،گاڑیاں جاپان، امریکہ، چین، قطر، افغانستان، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، لبنان، لائبیریا اور کینیا سمیت 20 ممالک کو برآمد کی گئیں،گاڑیاں 108 برآمد کنندہ کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک بھجوائی گئیں۔
پاکستان امریکہ سمیت 20ممالک کو گاڑیاں برآمد کرنےوالا ملک بن گیا



















