پٹرول بم کے آفٹر شاکس،گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادئیے


لاہور:(کامرس رپورٹر)پٹرول بم کے آفٹر شاکس،گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئیے۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہاپٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے ،3فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں، آئے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدم استحکام پیدا کر رہا ہے،ٹرانسپورٹرز مزید نقصانات کے متحمل نہیں ہوسکتے، حکومت احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے، جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔