ایکس اکاونٹ فعال کیسے؟ عمران خان کو سوالنامہ دےدیا گیا


اسلام آبا د،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ایکس اکاونٹ فعال کیسے ،؟ عمران خان کو سوالنامہ دےدیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائےگی،ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے سوال کیا جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاونٹ فعال کیسے ہے؟،ایکس (ٹوئٹر) کہاں سے اور کون آپریٹ کرتا ہے؟ کیا ذاتی ایکس اکاونٹ سے ہونے والی پوسٹس تسلیم کرتے ہیں؟،کیا ملک مخالف ٹوئٹس آپ کی مرضی سے پوسٹ کی جاتی ہیں؟۔

دوسری جانب عمران،بشریٰ کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، استغاثہ کے 19ویں گواہ تفتیشی افسرملک شاہد پر عمران خان کے وکیل صفائی قوسین فیصل نے جرح مکمل کرلی ۔