پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے میں 139 پلیٹ فارم ملوث


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے میں 139 پلیٹ فارم ملوث،این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے تمام پلیٹ فارمز کی نشاندہی کرلی۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا فروخت میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکاونٹس ملوث ہیں، 18 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتہ لگا لیا گیا، 75 فیس بک، 10انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکاونٹس بھی شامل ہیں۔

پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا، تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا،دوسرے مرحلے میں مقدمات درج کرکے ذمہ داروں کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔