راولپنڈی:(بیورورپورٹ)جی ایچ کیو حملہ کیس میںعمران خان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی گئی۔
عدالت نے سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی ،وکلائے صفائی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا گواہوں نے کیا کہا ؟ عمران خان نے کچھ نہیں سنا، ملزم ،وکلا کی عدم موجودگی میں ریکارڈ بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کےلئے ملزم کے سامنے بیان ریکارڈ ہونا لازم ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس، 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر



















