پشاور:(بیورورپورٹ)ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے پاکستان آنے والی خاتون سمیت 5 افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا جعلی دستاویزات پر خاتون سمیت 3 مسافر ہم شکلوں کے پاسپورٹ پرپاکستان آئے ،چوتھے مسافرکے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن سٹمپ ،پانچویں کے پاس سفری دستاویز نہیں تھیں، تمام مسافروں کو واپس افغانستان ڈی پورٹ کر دیا ۔
ہم شکلوں کے پاسپورٹ پرپاکستان آنیوالے 5 افغانی ڈی پورٹ



















