پشاور میں پاور شو،آزادی کی جنگ جاری رہے گی،علی امین گنڈا پور


پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کاپشاور میں پاور شو،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے دوران کارکنوں نے سٹیج کی جانب بوتلیں پھینک دیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی، ملک میں عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں آئین کے تحت چلے،بانی پی ٹی آئی، اہلیہ ،رہنماوں و کارکنوں کو انصاف دے، تمام ادارے جب تک آئین کے تحت کام نہیں کریں گے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا فیلڈ مارشل صاحب آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پوری قوم فوج کےساتھ کھڑی ہے، بھارت کےساتھ جنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام فوج کا ساتھ دیں۔

گنڈاپور کے خطاب کے دوران کارکنوں نے سٹیج کی جانب بوتلیں پھینکیں ،خلاف نعرے بھی لگائے،کارکن خواتین کے انکلوژر میں داخل ہوگئے ،پولیس نے دھکے دیکر باہر نکالا۔