اسلام آباد (مشرق نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاو¿نڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ سلمان صفدر نے کہا کہ 10 سے 15 مرتبہ اس عدالت سے اپروچ کیا مگر کبھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بغیر کارروائی ملتوی



















