پٹرولیم مصنوعات پر 95.35روپے تک ٹیکس وصولی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پٹرولیم مصنوعات پر 95.35روپے تک ٹیکس وصولی،تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق لٹر پٹرول پر94.89،ڈیزل پر95.35روپے لٹر ٹیکس نافذ، پٹرول36 اور ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے،پٹرول 14.37کسٹم ڈیوٹی،78.02پٹرولیم،2.50روپے کلائیمٹ سپورٹ لیوی ہے،لٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے84 پیسے کسٹم ڈیوٹی،77 روپے ایک پیسے پٹرولیم،اڑھائی روپے کلائیمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔