لاہور:(کورٹ رپورٹر)پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنےوالے ملزم کو 100 سال قید کا حکم دےدیا گیا۔
مقامی عدالت نے 2022 میں والدہ، بھائی اور 2بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 100سال قید ،40لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا،عدالت نے قرار دیا ملزم علی زین نے2022 میں والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے 4 بار عمر قید کی سزادی جارہی ہے۔
پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنےوالے ملزم کو 100 سال قید



















