ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ڈی ریل، 5 مسافر زخمی

کوئٹہ: (بیورورپورٹ)ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 5 مسافر زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ٹرین پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی ،مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،ٹریک کو بھی شدید نقصان پہنچا ،علاقے میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا،