ایشیاءکپ،پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست

دبئی:(مشرق نیوز) ناقص باﺅلنگ،فیلڈنگ ،ایشیا کپ سپر فور میں بھی بھارت نے پاکستان کو شکست دےدی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکوں ،5 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورررہے۔

پاکستان کی ناقص باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی بدولت بھارت نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،بھارتی اوپنر ابھیشک شرما ،شبمن گل نے جارحانہ اننگز کھیلی اور گراﺅنڈ کے چاروں اطراف شاندار سٹروک کھیلے،پاکستانی باﺅلردونوں بیٹرز کے آگے بے بسی کی تصویر بنے رہے،بھارتی اوپنرز نے بالترتیب74،47رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے حارث رﺅف 2،فہیم اشرف،ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔