لاہور،دبئی:(سپورٹس رپورٹر،مشرق نیوز)ایشیا کپ میں آج پھر پاک بھارت ٹاکرا،دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں مدمقابل آئیں گی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7.30پرشروع ہوگا،ایک بار پھر متنازع ریفری کا تقرر کردیا گیا ۔
ادھر شاہینوں نے سورماﺅں کو زیر کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کی،علاوہ ازیں پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لیں،سپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل کھلاڑیوں کے ذہنی تناوکو دور ،پریشرہینڈل کرنے کے طریقے بتائیں گے۔
دریں اثناچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ٹیم سے طویل بیٹھک ہوئی،کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا،ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی عاقب جاوید بھی ہمراہ تھے ،دونوں شخصیات نے کھلاڑیوں کو موٹیویٹ کیا،بھارت کیخلاف میچ میں پلیئنگ الیون میں حیران کن تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ایشیا کپ میں آج پھر پاک بھارت ٹاکرا،شاہینوں کے حوصلے بلند



















